
رپورٹ ۔سکندر ملک سوہدرہ۔
سوہدرہ کی سیاسی و سماجی فضا کے لیے ایک اور خوش آئند خبر!
میاں عمار پھول (سابقہ کونسلر بلدیہ سوہدرہ) کی رہائش گاہ پر ایک اہم اور پروقار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سوہدرہ، تلوار اور سجاد کالونی کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس باوقار تقریب میں مرحوم چوہدری شوکت آف تلواڑا گروپ اتحاد حاجی محمد سلیم دولہ (سابقہ چیئرمین بلدیہ سوہدرہ)، چوہدری اشرف کدہ اور چوہدری شمس اقبال چیمہ کی مخلصانہ کاوشوں سے #میاں #عمار پھول اور #چوہدری #اویس شوکت آف تلواڑا کے درمیان شاندار صلح کروائی گئی۔
ملاقات کے دوران چوہدری شوکت گروپ نے آئندہ کے لیے حاجی محمد سلیم دولہ کے حق میں مکمل اتحاد کا بھی باضابطہ اعلان کیا۔
شرکائے تقریب نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کو سراہتے ہوئے میاں عمار پھول اور چوہدری اویس شوکت کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو علاقائی امن، بھائی چارے اور ترقی کے لیے ایک بہترین شگون قرار دیا۔
🌟 تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات:
محمد اکمل کمبوہ (سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ سوہدرہ)
حاجی شہزاد نمبردار میاں اعجاز (ٹینٹ سروس)چوہدری انصر ایڈوکیٹ مہر افضل اقبال ایڈوکیٹ حکیم زکاء اللہ
مکھن گجر محمد اعظم معظم مشتاق نمبردار
اور دیگر معززین علاقہ
اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو سوہدرہ کی عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا ذریعہ بنائے! آمین ۔
