جلالپور جٹاں(رپورٹ مرزا طارق محمود )گرینڈ مارکی کی پروقار افتتاحی تقریب
جلالپور جٹاں میں گرینڈ مارکی کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں معزز مہمانوں کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔ چوہدری عمران کنگ نے آنے والے معززین کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی اور محفل کو روحانی عقیدت سے منور کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عمران کنگ نے کہا کہ جس طرح گرینڈ مارکی کی عمارت کو خوبصورتی اور معیار کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے، اسی طرح ان شاء اللہ یہاں کھانوں کے معیار کو بھی بہترین رکھا جائے گا۔ انہوں نے دور دراز سے تشریف لانے والے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں حافظ عطاءالرحمن امیدوار ایم پی اے، صدر صرافہ حاجی حبیب اللہ صراف، صدر مرکزی انجمن جلالپور جٹاں تاجران محمد شفیق مغل، میر ظہیر احمد میر، جنرل سیکرٹری و صدر پریس کلب شاہد ڈار، صدر گڈز ایمان الٰہی بٹ، چوہدری نسیم اللہ وڑائچ، بانی فلاحِ انسانیت چوہدری کلیم اللہ وڑائچ، ظہیر احمد نمبردار، شاہ چوہدری سیف اللہ طور، احسان اللہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء کی تواضع پرتکلف ظہرانے سے کی گئی۔ اس موقع پر گرینڈ مارکی کی خوبصورت عمارت کی تعمیر میں حصہ لینے والے افراد میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
افتتاحی تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
