رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی اوعرفان علی سموں نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کا تسلسل قائم رکھنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور میرٹ و انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل اور درخواستیں سنتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری کے موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے آئے ہوئے تمام شہریوں کی شکایتیں فرداً فرداً سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے مواقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو سخت ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر شفاف تحقیقات کرکے مقررہ وقت کے اندر رپورٹس پیش کی جائیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز اور فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل و اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
