سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن وزیراباد۔فرزانہ کوثر وڑائچ ایڈووکیٹ کو نمبردار بننے پر یو جی نیوز یو کے کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد ۔اور سکندر ملک کی ان کے چیمبر پہ مبارکباد۔اس موقع پر سینیئر قانون دان چوہدری ارشاد احمد چیمہ ایڈوو کیٹ سپریم کورٹ بھی موجودتھے ۔فرزانہ کوثر وڑائچ ایڈووکیٹ ایک مثبت سوچ اور واضح وژن رکھنے والی باصلاحیت وکیل ہیں۔ وہ وکلاء کے مسائل کو سمجھنے، ان کے حقوق کے تحفظ اور بار کے معاملات میں بہتری کے لیے عملی کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔
ان کی سوچ میں وکلاء کی فلاح، عزتِ نفس، پیشہ ورانہ وقار اور نوجوان وکلاء کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنا نمایاں ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ مضبوط بار وہی ہے جہاں تمام وکلاء کی آواز سنی جائے، میرٹ کو اہمیت دی جائے اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کیا جائے۔
ایڈووکیٹ فرزانہ کوثر اڑائچ کی متحرک سوچ، مثبت رویہ اور خدمت کا جذبہ انہیں بار کی بہتری کے لیے ایک مؤثر آواز بناتا ہے۔ وکلاء برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کا عزم قابلِ تحسین ہے۔
ایسی مثبت سوچ رکھنے والی وکیل کی حوصلہ افزائی دراصل بار کے بہتر، مضبوط اور باوقار مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی ہے۔اور ہمیں امید ہے۔نمبرداری کا عہدہ ملنے پر علاقہ کے مسائل اور غریب لوگوں کی اواز بنے گی ۔جس سے لوگوں کو بروقت انصاف ملے گا ۔
