ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے MTB سکول اینڈ کالج رحیم یارخان میں طلباء کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
ٹریفک پولیس رحیم یار خان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ٹریفک وژن بااختیار نوجوان، محفوظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر صاحب کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے MTB سکول اینڈ کالج رحیم یارخان میں طلباء کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
سیشن کے دوران طلباء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے لازمی استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ تیز رفتاری، ون ویلنگ، غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اس آگاہی مہم کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کا شعور فروغ دینا اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں