یتیم،غرباء اور مساکین کی خدمت ھی اصل عبادت ھے،طلعہ کیانی

Spread the love

،اسلام اباد نمائندہ خصوصی،اللّٰہ پاک کی عبادت کے ساتھ ساتھ غریب مساکین بیواؤں کی خدمت بھی عین عبادت ھے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے انکی امداد کا حکم صادر فرمایا ھے یہ بہت بڑی نیکی ھے یو سی 35کے سماجی اور سیاسی شخصیت طلعہ افراسیاب کیانی نے گزشتہ روز ملک شکیل اعوان کے گھر آی بلاک سٹلائٹ ٹاؤن میں نالہ لئی کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرتے ھوئے ان خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر سماجی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی نے کہا کہ اپنے لیے تو سب ہی جیتے ھیں اس جہاں میں ھے زندگی کا مقصد اوروں کے کام انا خدمت انسانیت بہت بڑی نیکی ھے وطن عزیز میں مخیر حضرات کی کمی نہیں وہ لوگ سامنے آ کر ان بے سہارا لوگوں کی مدد کریں اس موقع پر امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک شکیل اعوان،بابر شہڑاد،طارق لون،حاجی ظفر اقبال اور دوسرے معززین بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں