محترمہ زیب جعفر ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی امور کی زیر صدارت وزیراعظم پیٹرول سبسڈی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس

Spread the love


رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) چوہدری اعتزاز انجم کی وزیراعظم پیٹرول سبسڈی پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر محترمہ زیب جعفر نے کہا کہ سبسڈی پروگرام پر شفاف اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ پیٹرول سبسڈی کے ثمرات حقیقی حقدار افراد تک پہنچانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ کی جائے، پیٹرول پمپس پر سبسڈی کی فراہمی کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔عوامی ریلیف کے پروگرام میں کسی بھی بے ضابطگی یا شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔ ضلع بھر میں 386 پیٹرول پمپس پر وزیراعظم پیٹرول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل، لوڈر رکشوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے بذات خود مختلف پیٹرول پمپس پر وزیر عظم پیٹرول سبسڈی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے اس عوامی فلاحی اقدام کو خوب سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں