سکندر ملک ۔
تھیلیسیمیا کا شکار بچے ہر چند ہفتوں بعد خون کے منتظر ہوتے ہیں۔ ان کے لیے خون کی ایک بوتل محض ایک بوتل نہیں، بلکہ زندگی کی ایک نئی سانس ہوتی ہے۔یہاں ایک اور خوبصورت کردار ہمارے صحافی بھائیوں کا بھی ہے۔ صحافت صرف خبر پہنچانے کا نام نہیں، بلکہ معاشرے کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلانے کا ذریعہ بھی ہے۔ صحافی جب تھیلیسیمیا کے بچوں کی آواز بن کر ان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں تو وہ دراصل ہزاروں دلوں کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا عمران عباس چدڑ کی طرف سے سرگودھا میں بلڈ کیمپس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو شیلڈز دی گئی اور ان کو سراہا گیا جن میں ملک کامران (ایک نیوز) اسجد منیر چودھری (92 نیوز)سلیمان معظم (بول نیوز)ثاقب الماس (ایکسپریس نیوز) زوار حسین کاظمی (24 نیوز)محمد عمر (ہم نیوز)رضوان رفیق ( دنیا نیوز) سمیع بٹ (89 نیوز)محمد کاشف (روہی نیوز)ناصر شاہ (کمیرہ مین سماء ٹی وی)رانا رشید (کمیرہ مین 92 نیوز)عارف ساغر (کمیرہ مین ایک نیوز)محمد شاہد ( کمیرہ مین ہم نیوز) شامل ہیں ان کی تحریر، ان کا کیمرہ اور ان کی آواز لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ معاشرے میں ہماری بھی کوئی ذمہ داری ہے۔ انہی صحافیوں کی بدولت وہ لوگ بھی سامنے آتے ہیں جو خاموشی سے کسی کے لیے مسیحا بن رہے ہوتے ہیں، خون عطیہ کر رہے ہوتے ہیں اور کسی ننھی جان کی زندگی بچانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہوتے ہیں۔
ایک طرف عمران عباس چدھڑ جیسے افسر ہیں جو خون کے عطیات کے لیے کیمپس کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہیں، دوسری طرف صحافی ہیں جو اس نیک عمل کو معاشرے تک پہنچاتے ہیں، اور تیسری طرف وہ سینکڑوں، ہزاروں انسان ہیں جو ان آوازوں کو سن کر خون عطیہ کرنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔
یوں ایک خون کا عطیہ صرف ایک بچے کی رگوں میں زندگی نہیں دوڑاتا، بلکہ انسانیت کے رشتے کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
شاید یہی اصل کامیابی ہے کہ کسی کے عہدے سے زیادہ اس کے عمل کی خوشبو دور تک جائے…
کسی کی آواز کسی مجبور بچے تک امید پہنچائے…
اور کسی کے عطیہ کیے ہوئے خون سے ایک ننھے چہرے پر مسکراہٹ واپس آ جائے۔
کیونکہ جب ایک تھیلیسیمیا زدہ بچہ مسکراتا ہے تو صرف ایک چہرہ روشن نہیں ہوتا، انسانیت کا چہرہ روشن ہوتا ہے۔
