وزیرآباد مخلوق رب کریم سے پیار کرنے،ان کی فلاح و بہبود کے امور سر انجام دینے والے عظیم مراتب پر فائز ہوتے ہیں

Spread the love

سکندر ملک ۔
وزیرآباد ۔مخلوق رب کریم سے پیار کرنے،ان کی فلاح و بہبود کے امور سر انجام دینے والے عظیم مراتب پر فائز ہوتے ہیں ایسے افراد سے ہی معاشروں میں امن،کی فضاء اور اخوت،بھاء چارے کو فروغ ملتا ہے،انسانی ہمد ردی سے جڑے افراد فانی دنیا سے رخصت ہو کر بھی زندہ اور امر رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری ناصر محمود اللہ والے صدر انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد نے دنیا سے رخصت ہونے والی سماجی شخصیت محمد فیاض ربانی مرحوم آف سوہدرہ کی یاد میں تعزیتی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،فراز فیاض ربانی،فیصل فیاض ربانی،سمیر فیاض ربانی،سید ضیاء النور شاہ،میڈم پروین شیخ،افتخار حسین صدیقی،حاجی محمد اشفاق مغل،عبد الرحمن چوہدری،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،اکبر جاوید بٹ،محمد الیاس مہر،محمد اسلم جتالہ،طاہر جاوید مٹھو،زبیر احمد،قاری عبد الخالق قادری، عاصم جمیل،ودیگر بھی موجود تھے۔مرحوم شخصیت فیاض ربانی بارے کہا کہ جو اس عارضی فانی دنیا میں آیا اس نے ہمیشہ رہنے والے مقام کی طرف جانا ہے ہمیں اس کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی تاکہ اخروی منازل آسان ہوں۔ڈاکٹر سید رضا سلطان نے بتلایا گزشتہ ماہ کے دورانیہ میں انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کے زیر انتظام ڈائیلسز شعبے میں 801 مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے،انجمن کی فری ڈسپنسری3640 مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں۔اجلاس کے اختتام پر فیاض ربانی مرحوم کے برخورداران نے انجمن بہبودی مریضاں کو ایک لاکھ روپے عطیہ کرتے اپنے والد مرحوم کے انسانی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،تعزیتی اجلاس کے شرکاء نے انجمن بہبودی مریضاں کے زیر انتظام ڈالیسیز سنٹر کا وزٹ کیا اور مریضوں کی عیادت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں