رحیم یار خان چیمبر کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس،چیمبر سیکرٹریٹ میں منعقد

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف

رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس صدر میاں محمد عامر شہباز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
صدر رحیم یار خان چیمبر میاں محمد عامر شہباز نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام معزز ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر کی ترقی، ممبران کے مسائل کے حل اور کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی کے لیے تمام اراکین باہمی تعاون سے اپنا کردار ادا کریں گے۔اجلاس کے دوران ایسوسی ایٹ کلاس کی 57، کارپوریٹ کلاس کی 12 جبکہ ری ایڈمیشن کی 16 درخواستوں کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر صدر چیمبر میاں محمد عامر شہباز نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ایک دوسرے کا بازو بن کر پورے دو سال اس ہاؤس کو اتحاد، باہمی مشاورت اور اجتماعی جذبے کے ساتھ چلائیں گے۔” انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کو ساتھ لے کر چیمبر کی بہتری اور کاروباری برادری کی خدمت کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد وقاص سمیت ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میاں عبدالمنعم، سعد احمد پراچہ، افتخار احمد، عتیق الرحمن،حافظ طاہر رفیق،چوہدری انوار احمد نجمی،ارسلان جاوید،کاشف لطیف،حسین راحیل اقبال،شاہد سلیم،چوہدری محمد ارشد،شاہد مختار،محمد شاہد جمعیل،عبید اللہ،محمد عدنان جلیل،عاطف بشیر جتوئی،گلزار احمد ڈھلوں،محمد اختر الیاس،محمد عثمان اظہر سیکرٹری جنرل اور عظمیٰ صادق اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں