رحیم یارخان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے سکول ٹیچر کے گھر ہونے والی چوری کی واردات ٹریس کر لی، ریکوری دے دی گئی شہری کا اظہار تشکر۔ ایس ایچ او اسامہ رحمن لاڑ اور ٹیم کی ڈی ایس پی سٹی راؤ دلشاد کی نگرانی میں کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بستی امانت علی کے رہائشی شمس السلام کی بہن جو کہ سکول ٹیچر ہے اس کے ڈیوٹی کے دوران اس کے گھر تالے توڑ کر نامعلوم الاسم چور اس کے گھر سے چوری کر کے فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او اسامہ رحمن لاڑ اور ٹیم میں شامل اے ایس آئی محمد منیر سومرو و دیگر اہلکاروں نے بہترین تفتیش و کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات کو ٹریس کرتے ہوئے ریکوری کی رقم مدعی مقدمہ کے سپرد کر دی جس پر شہری نے سٹی بی ڈویژن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
