رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی ٹی او محمد ساجد کا لائسنس برانچ،خدمت مرکز، پولیس ڈرائیونگ اسکول اور چالان برانچ کا سرپرائز وزٹ۔ وزٹ کے دوران لائسنس برانچ، پولیس ڈرائیونگ اسکول،خدمت مرکز اور چالان برانچ میں عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ تمام دفاترکاریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے دفاتر ہائے میں تعینات ٹریفک اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو تمام سہولیات مکمل میرٹ اور شفاف نظام کے تحت فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی ٹی او محمد ساجد نے دفاتر میں موجود شہریوں اور عوام الناس کو آگاہ کیا کہ ٹریفک پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت یا مسئلے کے فوری حل کے لیے دفتر ڈی ٹی او رحیم یار خان یا فوکل پرسن آر ٹی او بہاولپور کے نمبر پر اطلاع دیں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
