رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹریفک وژن بااختیار نوجوان، محفوظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رحیم یارخان میں طلباء کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کے دوران طلباء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے لازمی استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ تیز رفتاری، ون ویلنگ، غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔اس آگاہی مہم کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کا شعور فروغ دینا اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
