​تاجر کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: چیمبر آف کامرس اور ڈسٹرکٹ تاجر ایسوسی‌ایشن کا سخت مؤقف

Spread the love

​رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
​تاجر کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: چیمبر آف کامرس اور ڈسٹرکٹ تاجر ایسوسی‌ایشن کا سخت مؤقف
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈسٹرکٹ تاجر ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں وہ اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاجروں کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
​چیمبر اور تاجر رہنماؤں نے تحصیل لیاقت پور کے علاقہ خان بیلہ میں پیرا (PERA) اہلکار کی جانب سے ایک تاجر پر کیے جانے والے تشدد کے ناگوار واقعے کی شدید الفاظ میں پُرزور مذمت کی ہے۔
​چیف ایگزیکٹو ٹوکیو موٹرز، صدر انجمن تاجران خانپور روڈ و ایگزیکٹو ممبر ضلعی انجمن تاجران رحیم یار خان محمد الیاس مغل نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ قانون کا احترام کرتی ہے، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی قانون اور اخلاقی حدود کے پابند ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اس مشکل وقت میں اپنے تاجر بھائی کے ساتھ کھڑا ہے۔
​متاثرہ تاجر رہنماؤں اور چیمبر کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ:
​سامنے آنے والی وڈیو اور واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔
​ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
​مستقبل میں تاجروں کے ساتھ ایسے ناخوشگوار اور توقیر شکن واقعات کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں