تھانہ کوٹسبزل پولیس کی بڑی کارروائی تین بین الصوبائی سمگلر 651 بوتل ولائتی شراب اور 1 کلو سے زائد چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
تھانہ کوٹسبزل پولیس کی بڑی کارروائی تین بین الصوبائی سمگلر 651 بوتل ولائتی شراب اور 1 کلو سے زائد چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمات درج۔ ایس ایچ او جاوید خان گوپانگ اور ٹیم کی اے ایس پی انعام اللہ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کمر توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ سب انسپکٹر غلام محمد جمالی نے دوران گشت و پڑتال جرائم مخبر کی اطلاع پر دیگر پولیس پارٹی و ہمراہی لیڈی کانسٹیبل ناکہ بندی کرتے ہوئے پیر احمد آباد کے مقام پر سندھ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار کو روکا جس میں موجود سلیمان سلطان محمود ملک اور فوزیہ کو حراست میں لیتے ہوئے کار کی تلاشی کی گئی جس سے مخلف برانڈ کی 651 بوتل ولائتی شراب برآمد ہونے پر حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، دوسری کارروائی میں اسی طرح اے ایس آئی ناصر محمود نے اسی طرح سندھ سے آنے والی کار کو روکا جس سے ملزم جہانزیب بشیر تیلی کو 1 کلو 200 گرام چرس سمیت حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، پولیس نے تینوں بین الصوبائی منشیات سمگلرز کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں