ملک کریانہ سٹور کا شاندار افتتاح

Spread the love

سکندر ملک ۔
سوہدرہ| کاروبار بھی، غربت کا احساس بھی۔
سوہدرہ محلہ ملکاں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور خوبصورت قدم—ملک کریانہ سٹور کا باقاعدہ افتتاح انتہائی پروقار اور شاندار انداز میں کر دیا گیا۔
ملک کریانہ سٹور کی افتتاحی تقریب سابقہ ڈائریکٹر اثار قدیمہ حاجی عبدالعزیز فاروق صاحب۔حضرت مولانا طلحہ صاحب ملک لیاقت علی۔ملک نجیب اللہ ملک شکیل احمد ملک اظہر ملک جلیل احمد ملک امتیاز احمد ملک اعجاز رشید عرف طارق ۔ملک سمیع اللہ ملک ساجد ۔ملک زیاد ملک عامر ملک راشد ۔ کے دستِ مبارک سے ہوئی۔ان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر میزبان ملک امتیاز احمد کی جانب سے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مہمانوں کو ہار پہنائے گئے جبکہ خوشی کے اظہار کے لیے شاندار گل پاشی بھی کی گئی۔ بعد ازاں معزز مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر ملک کریانہ سٹور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کریانہ سٹور میں نئے کاروبار کا قیام نہ صرف عوام کو سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امید ہے کہ ملک کریانہ سٹور عوام کو معیاری سامان اور بہترین سروس فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔
افتتاح کے بعد معزز مہمانوں کے اعزاز میں شاندار ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی بقا، سلامتی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی موجودہ زبوں حالی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
لوکیشن: ملک کریانہ سٹور محلہ ملکاں (نزد )سیدہ فاطمہ الزہرا اسلامک گرلز کالج سوہد رہ شریف ۔
ملک کریانہ سٹور — معیار، اعتماد اور کاروبار کے ساتھ غربت کے احساس کا خوبصورت امتزاج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں