این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن: 18 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

Spread the love


سکندر ملک ۔
گوجرانوالہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 18 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک اور چوہدری اشرف وڑائچ نے کاغذات جمع کرائے، جبکہ تحریک انصاف کی راشدہ طارق اور ان کے صاحبزادے عثمان یوسف بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم گجر اور سینئر قانون دان منظور قادر بھنڈر نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

گوجرانوالہ بار کے جنرل سیکرٹری حق نواز ہنجرا سمیت دیگر امیدواروں نے بھی انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق این اے 77 میں ضمنی انتخاب 8 نومبر 2026 کو ہوگا۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں