جہلم (بلال رضا)
سلطان پورہ کی رہائشی 25 سالہ خاتون، جو دو روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی، سوہاوہ سے باحفاظت مل گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ گھر سے نکل کر کہیں غائب ہو گئی تھی۔ واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی سمیت 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی، جس کی مدد سے خاتون کا سراغ لگا کر اسے سوہاوہ سے تلاش کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد اسے باحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
