تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری کا گم شدہ موبائل فون ڈھونڈ نکالا

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری کا گم شدہ موبائل فون ڈھونڈ نکالا، شہری کا اظہار تشکر۔ ایس ایچ او مزمل اسحاق اور ٹیم کی ڈی ایس پی سٹی راؤ دلشاد کی نگرانی میں کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ فیکٹری ایریا تھلی چوک کے رہائشی عمر شہزاد کا موبائل فون تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں گر کر گم ہو گیا جس کی رپورٹ پر اے ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل فون ڈھونڈ نکالا گزشتہ روز ڈی او عامر سندھو نے درخواست دہندہ کے سپرد کر دیا جس پر شہری نے سٹی اے ڈویژن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں