اے ایس ائی پولیس مدثر ضیا صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب منعقد

Spread the love

سکندر ملک ۔
وزیراباد سیالکوٹ روڈ گریس مارکی میں سوہدرہ کے رہائشی اے ایس ائی جناب مدثر ضیا صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ۔ محمد ارشد چبارے والے اف چیمہ کالونی وزیراباد کہ صاحبزادے اور عمر مہر اف دبئی کے بھائی عبدل سمی سے سرانجام پائی ۔
انے والی بارات کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ہار پہنا کر کیا گیا ۔دونوں گھرانوں کی طرف سے ملنی کی رسم ادا کی گئی ۔نکاح حضرت مولانا حافظ عدیل صاحب نے پڑھایا ۔نئے جوڑے اور ملک کی سلامتی خوشحالی ترقی کے لیے دعائیں کی گئی ۔شادی کی اس تقریب میں انے والے مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔ شادی کی اس تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
اے ایس ائی مدثر ضیا صاحب کا اظہارِ تشکر:
“میں دل کی اتھا گہرائیوں سے اپنے تمام عزیز دوستوں، احباب اور چاہنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صاحبزادی کی شادی کے موقع پر نہ صرف میری دلجوئی کی بلکہ اس خوشی کے موقع کو یادگار بنانے میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔ آپ سب کی موجودگی، محبت، دعائیں اور نیک تمنائیں میرے لیے کسی قیمتی تحفے سے کم نہیں تھیں۔جس طرح آپ سب نے اس موقع پر مجھے اکیلا محسوس نہیں ہونے دیا، وہ میری زندگی کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ بن گیا ہے۔ میں تہہ دل سے ان تمام لوگوں کا ممنون ہوں جنہوں نے میری خوشیوں کو دوبالا کیا اور اس یادگار لمحے کو اور بھی خاص بنا دیا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے، سلامت رکھے، اور آپ کی زندگیوں میں بھی ہمیشہ خوشیاں بھر دے۔ آمین۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں