(میاں طالب حسین )
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس بزرگ، غریب اور مظلوم شہریوں کے لیے ڈھال کا کردار ادا کرے گی، ڈاکوؤں، چوروں اور ظالموں سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے شر پسندوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں آئے شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے ان کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا حل میرٹ پر اور ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ کسی شہری کی حق تلفی نہ ہو اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے موقع پر موجود تمام سائلین کی درخواستیں باری باری سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری اور شفاف کارروائی کے واضح احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ سطح پر آنے والے سائلین کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنا اور ان کے جائز کام بلا تاخیر سرانجام دینا تمام آفیسرز کی اولین ذمہ داری ہے، اس موقع پر انہوں نے ضلع کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کی درخواستیں سنیں اور موقع پر ہی ان کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے لیے احکامات جاری کر دئیے.
