رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے انچارج شہباز گجر نے کہا ہے کہ تیز رفتاری، ون ویلنگ، غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹریفک وژن بااختیار نوجوان، محفوظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر صاحب کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رحیم یارخان میں طلباء کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کے دوران طلباء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے لازمی استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ تیز رفتاری، ون ویلنگ، غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
