برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کے زیرِ اہتمام ارائیں برادری کے سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کے زیرِ اہتمام ارائیں برادری کے سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر میاں محمد سعید ڈیرہ والے، مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد حبیب کنول، وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ چوہدری افتخار بشیر اور ضلعی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ ضلع جہلم حاجی حبیب الرحمن سمیت برطانیہ میں مقیم ارائیں برادری سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کی جانب سے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور انہیں خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کے چیئرمین میاں طارق عزیز، سیکرٹری جنرل میاں راشد ضیاء، سینئر وائس چیئرمین چوہدری محمود الحسن، چیف آرگنائزر چوہدری عبدالکریم، ایونٹ آرگنائزر میاں محمد فاروق، ڈیندی سے فخر اقبال چوہدری، حافظ عبداللہ چوہدری سمیت دیگر عہدیداران اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر میاں محمد سعید ڈیرہ والے اور مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد حبیب کنول نے ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کی جانب سے شاندار پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اپنی برادری کے ساتھ تعلق اور خدمت کے جذبے کو زندہ رکھنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جس پر ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کے عہدیداران خراجِ تحسین کے مستحق ہیں مقررین نے کہا کہ انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ برادری کی قدیم ترین تنظیم ہے، جس کی بنیاد 111 سال قبل برادری اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت رکھی گئی تھی۔ الحمدللہ، آج بھی تنظیم اسی مقصد اور خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے اور انہیں اس قابل بنایا جائے کہ وہ مستقبل میں برادری کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ برادری کا اتحاد، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ہی اجتماعی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہےاس موقع پر ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کی قیادت نے انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت کی تقریب میں شرکت کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا اور برطانیہ میں مقیم ارائیں برادری کے لیے یہ لمحہ خوشی اور اعزاز کا باعث ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں