مبینہ طور پر قائم دو غیر قانونی ویگن اسٹینڈز شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) جہلم شہر میں مبینہ طور پر قائم دو غیر قانونی ویگن اسٹینڈز شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئے، اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کے بے ہنگم قیام کے باعث بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کا گزرنا دشوار ہو چکا ہے، جبکہ شہر کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا بھی معمول بنتا جا رہا ہے۔
متاثرہ شہریوں کے مطابق رواں ماہ اندرون شہر قائم ہونے والے غیر قانونی ویگن اسٹینڈز کے خلاف کارروائیاں نہ ہونے پر تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے، موٹر وہیکل ایگزیمنر اور ٹریفک پولیس کی مبینہ عدم توجہی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ اگر عوامی گزرگاہوں اور،اندرون شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کا غیر منظم قیام اسی طرح جاری رہا تو ٹریفک کے مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہےعوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مبینہ غیر قانونی ویگن اسٹینڈز کا جائزہ لیا جائے، عوامی راستوں کو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے سے روکا جائے اور خلافِ ضابطہ سرگرمی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں