شہر میں بغیر منظور شدہ نقشہ اور متعلقہ اجازت ناموں کے تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) میونسپل کمیٹی جہلم کی نقشہ برانچ کی جانب سے شہر میں بغیر منظور شدہ نقشہ اور متعلقہ اجازت ناموں کے تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے مالکان کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں زیرِ تعمیر اور قائم کمرشل عمارتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے جو مبینہ طور پر منظور شدہ نقشے کے بغیر کمرشل تعمیر کی گئی ہیں یا جن کی تعمیر کے لیے ضروری قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئےذرائع کے مطابق متعلقہ مالکان کو جاری کیے گئے نوٹسز میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی عمارتوں کے نقشے اور دیگر ضروری دستاویزات میونسپل کمیٹی سے منظور کروائیں اور مقررہ قانونی تقاضے پورے کریں۔ میونسپل کمیٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک و شہری مسائل پر قابو پانے اور شہر میں تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
شہری حلقوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کارروائی بلاامتیاز اور شفاف انداز میں جاری رکھی جائے تاکہ شہر میں تعمیراتی قوانین کی پابندی یقینی بنائی جا سکے اور مستقبل میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی حوصلہ شکنی ہو،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں