گجرات کے قریب (مومدی پور / معین الدین پور کے مقام پر) یونیورسٹی آف گجرات کی بس بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی

Spread the love

جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)گجرات کے قریب (مومدی پور / معین الدین پور کے مقام پر) یونیورسٹی آف گجرات کی بس بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بجلی کا کھمبا ٹوٹ گیا اور بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے!
اَلْحَمْدُلِلّٰه تمام طالبات معجزانہ طور پر محفوظ رہیں اور کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ایک طالبہ کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
طلبہ اور والدین نے جامعہ گجرات کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر شدید غصے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بسوں پر ناپختہ اور غیر تربیت یافتہ (اناڑی) ڈرائیوروں کی تعیناتی روزانہ کی بنیاد پر معصوم طالبات کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
کیا یونیورسٹی انتظامیہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں