سکندر ملک ۔
مین بازار وزیر اباد کمیٹی والی گلی میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے عوام کی سہولت کے لیے واسا کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا ۔افتتائی تقریب کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کہ لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ایم ڈی واسا علی حسنین اور چیف افیسر بلدیہ الفت شہزاد اور افس کے عملے نے شاندار طریقے سے استقبال کیا گلدستہ پیش کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فیتا کاٹا گیا ۔افتتائی تقریب کے موقع پر ملکی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی ۔ ایم ڈی واسا علی حسنین نے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کو واسا کے حوالے سے بریفنگ دی ۔افتتاح تقریب کے موقع پر پریس کلب وزیراباد کے صدر افتخار بٹ۔چوہدری عدنان چیمہ ۔سابقہ چیئرمین بلدیہ ملک ارسلان بلوچ ۔فارمیسی ایسوایسوسی اسییشن وزیر اباد کے صدر جناب عامر ۔سابقہ جنرل کونسلر بلدیہ خواجہ شعیب ۔سابقہ جنرل کونسلر بلدیہ عبدالرحمن چوہدری ۔مسلم لیگ نون سٹی وزیر اباد کے صدر برکت سلار ۔یوتھ ونگ وزیراباد کے صدر چوہدری وقار احمد چیمہ ۔عمران سنی ۔اخر میں اردو گلوبل نیوز یو کے بیورو چیف ڈسٹرکٹ وزیراباد سکندر ملک کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایم این اے بلال فاروق تارڑ کا کہنا تھا کہ جو ترقیاتی کام وزیر اباد اور گرد و نواح میں شروع ہوئے ہیں وہ جلد ہی مکمل ہو جائیں گے ۔اس کے بعد ہم نے پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں ۔اور ہم نے وزیر اباد سٹی میں واسا کا کاؤنٹر قائم کر دیا ہے عوام کی سہولت کے لیے ۔اور ہمارا مقصد ہے کہ عوام کو اس کی دہلیز پر جا کر انصاف ملے ۔
