الحمدللہ!
میں زلفی بٹ، سرپرستِ اتحاد بزنس گروپ، جہلم چیمبر آف کامرس، آج بے حد خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ہمارے گروپ لیڈر جناب ڈاکٹر فضل الحق فضلی صاحب کو FPCCI کی ایگزیکٹو باڈی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
جہلم چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں اتحاد بزنس گروپ کی شاندار کامیابی کے بعد یہ نامزدگی ہمارے لیے ایک اور اعزاز اور باعثِ مسرت ہے۔
اس خوشی کے موقع پر جناب اظہر ڈار، صدر جہلم چیمبر آف کامرس، جناب شمشاد حسین ڈار، جناب بلال کوثر، نو منتخب ایگزیکٹو ممبر، جناب اسحاق ڈار، راجہ سجاد اور جناب رانا ساجد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنے تمام معزز ووٹرز، سپورٹرز اور ساتھیوں کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں، جن کی بھرپور حمایت اور اعتماد سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر فضل الحق فضلی صاحب کی اس نامزدگی کو جہلم کی تاجر برادری کی مزید خدمت، عزت اور کامیابی کا ذریعہ بنائے۔
