رحیم یار خان چیمبر آف کامرس میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 17 ممبرشپ درخواستوں کی منظوری

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف

ایف پی سی سی آئی کی نامزدگی کے لیے عبدالروف مختار ایگزیکٹو کمیٹی جبکہ خلیل احمد جنرل باڈی ممبر منتخب
رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آج صدرایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میاں محمد عامر شہباز کی زیرِ صدارت نعقد ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ صدر چیمبر میاں محمد عامر شہباز نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام معزز ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کو خوش آمدید کہا۔
اجلاس میں یکم اکتوبر سے 12 اکتوبر 2026ء تک موصول ہونے والی ممبرشپ درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسوسی ایٹ کلاس کی 11، کارپوریٹ کلاس کی 3 اور ری ایڈمیشن کی 3 درخواستیں شامل تھیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے تمام 17 درخواستوں کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے لیے نامزدگیوں کے سلسلے میں عبدالروف مختار کو ایگزیکٹو کمیٹی ممبر جبکہ خلیل احمد کو جنرل باڈی ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا، جن کی نامزدگیوں کی ہاوس نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد وقاص، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران وقاص ماجد، میاں عبدالمنعم، سعد احمد پراچہ، افتخار احمد، عتیق الرحمان، حافظ طاہر رفیق، چوہدری انوار احمد نجمی، ارسلان جاوید، کاشف لطیف، چوہدری محمد ارشد، شاہد مختار، محمد شاہد جمیل، عبیداللہ، محمد عدنان جلیل، عاطف بشیر جتوئی، گلزار احمد ڈھلوں، محمد اختر الیاس اور فاروق حسین کے علاوہ سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عظمیٰ صادق بھی موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں