منظور اباد میں اردو گلوبل نیوز یو کے بیوروچیف ڈسٹرکٹ وزیرآباد سکندر ملک کی سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ نون بیگم طلصت شوکت منظور چیمہ سے ملاقات

Spread the love

وزیرآباد ۔منظور اباد میں اردو گلوبل نیوز یو کے بیوروچیف ڈسٹرکٹ وزیراباد سکندر ملک کی سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ نون بیگم طلصت شوکت منظور چیمہ سے ملاقات ۔ سابقہ ایم پی اے کا کہنا تھا۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ خوش آئند ہے اور کے پی کے صوبے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم اقدام ثابت ہو سکتا ہے ملک و قومی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی سیاست ختم ہونی چاہیے اور ملکی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ نون نے کہا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کی حفاظت، ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج کی خدمات اور شہداء کی قربانیوں کا احترام کرنا چاہیے۔ شہداء کے جنازوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ قومی قربانیوں کی قدر کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔سابقہ ایم پی اے نے کہا سیاسی اختلافات کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حل کیا جانا چاہیے۔ قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم اور محاذ آرائی کے بجائے ملک میں امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے چاروں صوبوں کی عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے قومی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتی ہے پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتیں قومی مفاد کو ترجیح دیں اور ملک کو انتشار سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ نون نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں