ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ،

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا کا دورہ اور ہدایات جاری۔ تفصیل کے مطابق امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران میدان میں نکل آئے ہیں۔اس سلسلے میں سی ایس اوذیشان محسن رندھاوا نے ضلع کے مختلف حساس مقامات، اہم تنصیبات اور سکیورٹی پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فرض شناسی، مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص پر گہری نظر رکھیں۔ضلع بھر میں پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں