ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد اور نقیبی لاء ایسوسی ایٹ کے مشترکہ امیدواروں کا ینگ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم

Spread the love

​رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے سالانہ انتخابات (2026-27) کے سلسلے میں نقیبی لاء ایسوسی ایٹ، فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد اور دیگر اتحادی گروپس پر مشتمل مشترکہ و متفقہ پینل کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔
​انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران امیدوار برائے صدر جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سمیت پینل کی پوری قیادت اور ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی باگ ڈور سنبھالتے ہی ینگ وکلاء کے تمام درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
​اجلاس کے دوران نقیبی لاء ایسوسی ایٹ کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی قیادت میں تمام معزز رہنماؤں اور پینل کے ارکان نے اتحادی امیدواروں کی مکمل حمایت اور کامیابی کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
​اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عثمان حفیظ نے کہا:
​”انشاء اللہ تعالیٰ جام عبدالمالک ایڈووکیٹ اور چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وکلاء کے دیرینہ مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ بالخصوص ینگ وکلاء کے تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔”
​میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ نے ینگ وکلاء کے نام اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا:
​”میں میڈیا کے توسط سے تمام ینگ وکلاء سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس الائنس کا بھرپور ساتھ دیں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ کامیابی کے بعد اپ کی توقعات اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں رہوں گا۔”
​اجلاس کے اختتام پر پینل کی فتح اور ڈسٹرکٹ بار کی خوشحالی و بہتری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں