سبی: کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام 50 مستحق بیوہ خواتین میں آٹے کی تقسیم

Spread the love

مورخہ 11 اکتوبر بروز اتوار، پریس کلب سبی

سبی (پریس ریلیز) اللہ کی رضا کے لیے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت آج پریس کلب سبی میں کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ کے بانی و چیئرمین محترم ملک بشیر احمد مندوانی رند کی سربراہی میں 50 غریب اور مستحق بیوہ خواتین میں آٹے کے 50 بیگ تقسیم کیے گئے۔
ملک بشیر احمد مندوانی رند بیو رو چیف اردو گلو بل نیوز پیپر سبی بلوچستان
تقریب کی صدارت بانی چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند نے کی۔ اس بابرکت تقریب میں سبی کی نامور روحانی و بزرگ ہستی اور کاروانِ خدمت کے صوبائی ناظم مذہبی امور مولانا صوفی سلیمان نقشبندی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور تنظیم کی مزید کامیابی، ترقی اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

تقریب سے کاروانِ خدمت ویلفیئر کے خواتین ونگ کی عہدیداران محترمہ فضیلہ پروین صاحبہ اور محترمہ ناہید اختر صاحبہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی کی بہترین کارکردگی اور جذبہ خدمت کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ملک صاحب کے جذبہ انسانیت اور غریب پروری سے متاثر ہو کر اس نیک کارِ خیر میں شامل ہو رہی ہیں اور انشاءاللہ شانہ بشانہ خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گی۔”

اس یادگار اور پُروقار تقریب میں تنظیم کے مرکزی عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی، جن میں سعدالدین طارق صاحب، میاں محمد یوسف، سید حاجی شاہ، جہانگیر خان رند، فقیر ظفر نواز مرغزانی، چنگیز خان رند دوست محمّد لودھی اور دیگر دوست احباب شامل تھے۔

آخر میں مستحق خواتین میں انتہائی عزت و احترام کے ساتھ آٹا تقسیم کیا گیا اور خواتین نے ملک بشیر احمد مندوانی رند اور ان کی ٹیم کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں