ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں ویٹرنری ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری اور موبائل ویٹرنری لیبارٹریز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

Spread the love

رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین )
​وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور عوامی فلاحی پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں ویٹرنری ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری اور موبائل ویٹرنری لیبارٹریز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
​افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں محمد عامر شہباز (ممبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر لیبارٹریز کا باضابطہ افتتاح کیا۔
​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد عامر شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید لیبارٹری اور موبائل سہولیات کی فراہمی سے ضلع رحیم یار خان میں لائیو سٹاک کے شعبے کو تقویت ملے گی اور مال مویشی پالنے والے کسانوں کو ان کی دہلیز پر بیماریاں تشخیص کرنے کی جدید ترین سہولیات میسر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں