رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین):
رحیم یار خان کے نامور قانون دان، ینگ وکلا کے حقیقی رہنما اور ہائی کورٹ کے معروف وکیل چوہدری نعمان قادر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی صدارت سنبھالتے ہی بار کے دیرینہ مسائل کا مستقل ازالہ کیا جائے گا، تاکہ وکلا برادری کے لیے امید کی ایک نئی کرن ابھر سکے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نعمان قادر ایڈوکیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام ساتھی وکلا کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں اکثر جونیئر اور ینگ وکلا کے مسائل کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، تاہم وہ بار میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے کسی بھی معزز وکیل کو زحمت یا تکلیف کا سامنا کرناپڑے۔ انہوں نے وکلا برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سینئرز کا احترام اور جونیئرز کی سرپرستی ان کا اولین فریضہ ہے، اور کامیابی کے لیے وکلا کا باہمی اتحاد و تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عثمان حفیظ نے چوہدری نعمان قادر کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیارے بھائی چوہدری نعمان قادر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری اور صدارتی منصب تک پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے، جبکہ حتمی کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
وکلا برادری نے چوہدری نعمان قادر کے عزم اور مثبت سوچ کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
