رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین):
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان اور ممبر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد عامر شہباز سے گرین الائنس فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ وفد میں یاور اشفاق سدھو، چوہدری عبدالطیف، چوہدری ارشد اور فیصل منظور شامل تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاور اشفاق سدھو نے کہا کہ ہمیں میاں عامر شہباز کی شخصیت پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میاں عامر شہباز احسن طریقے سے اپنے صدارتی فرائض انجام دے رہے ہیں اور تاجر برادری کے فلاحی و ترقیاتی کاموں میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں عامر شہباز نے تاجروں سے جو وعدے کیے تھے، ان پر عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔
یاور اشفاق سدھو نے مزید بتایا کہ آج کی ملاقات میں گرین الائنس اور نئی سبزی منڈی سے متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد عامر شہباز نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر میاں محمد عامر شہباز نے یاور اشفاق سدھو اور دیگر وفد کے اراکین کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا اور انہیں الوداع کیا۔
