​ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان الیکشن 2026ء کے حوالے سے وکلاء برادری میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین )
​ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان الیکشن 2026ء کے حوالے سے وکلاء برادری میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ رحیم یار خان کے مشہور و معروف قانون دان سردار عبدالباسط خان نے اپنے ایک اہم بیان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”انشاء اللہ تعالیٰ ہم چوہدری نعمان قادر (امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جام عبدالملک ایڈوکیٹ ہائی کورٹ امیدوار برائے صدر رحیم یار خان) کو الیکشن میں مکمل سپورٹ اور حمایت فراہم کریں گے۔“
​سردار عبدالباسط خان نے مزید کہا کہ بار کے وقار، وکلاء حقوق اور مضبوط بار کے قیام کے لیے چوہدری نعمان قادر اور ان کی پوری ٹیم ایک بہترین اور قابل اعتماد انتخاب ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے تمام امیدواران کی بھرپور کامیابی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں