رحیم یار خان
(میاں طالب حسین،
ڈویژنل بیورو چیف)
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کو انشاء اللہ تعالی بہت جلد پورے ڈویژن میں مثالی بار بنا کر ہی دم لیں گے اور ہماری سب سے پہلی اور اولین کوشش یہی ہے کہ اس میں جتنے بھی ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں ان کو حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ جام عبدالملک اور چوہدری نعمان قادر کا اظہارِ خیال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے الیکشن 2026ء کے سلسلے میں مشہور و معروف قانون دان جام عبدالملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان (امیدوار برائے صدارت) اور چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (امیدوار برائے جنرل سیکرٹری) کے بارے میں معزز وکلاء اور سپورٹرز نے اپنا اپنا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑے پرامید ہیں کہ جس طریقے سے جام عبدالملک اور چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ اپنا اپنا ورک کر رہے ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ بار کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور کام کرنا بہتر طور پر جانتے ہیں۔ ہم ان کی مکمل طور پر حمایت اور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
معزز وکلاء اور سپورٹرز کا اظہارِ خیال:
محمد طیب چدھڑ (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ):
“جام عبدالملک اور چوہدری نعمان قادر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگی۔ وکلاء برادری کے اتحاد اور فلاح و بہبود کے لیے ان کا پینل بہترین اور مضبوط ترین انتخاب ہے۔”
افضل بیگ برلاس (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ):
“جام عبدالملک اور چوہدری نعمان قادر کی بے لوث خدمات اور محنت کی وجہ سے وکلاء کا اعتماد ان پر بحال ہوا ہے۔ ہم ان کی الیکشن میں مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔”
چوہدری جواد الحسن کمبوہ (سینئر قانون دان و ایڈووکیٹ ہائی کورٹ):
“بار ایسوسی ایشن میں آئین و قانون کی بالادستی اور رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے ان کا منتخب ہونا ضروری ہے۔ جام عبدالملک اور چوہدری نعمان قادر کی قیادت ہی بار کو ایک مثالی مقام دلا سکتی ہے۔”
چوہدری ذوالفقار علی (ایڈووکیٹ رحیم یار خان):
“وکلاء برادری کے مسائل کا فوری حل اور بار کی بہتری جام عبدالملک اور چوہدری نعمان قادر کا اولین منشور ہے۔ تمام معزز وکلاء ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔”
* عمران اشرف (ایڈووکیٹ – سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن):
“سابقہ دورِ خدمت کے تجربات کی روشنی میں کہوں گا کہ جام عبدالملک اور چوہدری نعمان قادر کا پینل ڈسٹرکٹ بار کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ وکلاء کی عزت و وقار اور بار کے وقار میں اضافے کے لیے ہم سب ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔”
