
نمائندہ خصوصی (اسپین)
اورسیز پاکستانی جہاں بزنس میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیںوہاںوہ اپنے کلچر اور اپنی اسلامی رسومات کو بھی کبھی نہیں بھولتے.

معروف سماجی بزنس مین اور اوورسیز پاکستانی عرفان یوسف خان کے صاحبزادے عالیان خان نے اسپین میںرہ کر بھی قرآن پاک کی تکمیل مکمل کر لی. اُن کے دو صاحبزادے ہیں جو دیار غیر میںپیدا ہونے کے باوجود بھی اسلامی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور یہ سب والدین کی توجہ اور اللہ کے کرم کے بغیر ناممکن ہے. دوست احباب اور فیملی کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے. عالیان خان اور آدم خان دونوں قرآن پاک کی تکمیل کے لیے کوشاںہیں اور دیار غیر میں پیدا ہونے کے باوجود نماز روزے کی پابندی کرتے ہیں.
