رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو خصوصی ہدایات، انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد شہباز نے شرکاء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، محفوظ ڈرائیونگ، مسافروں کے تحفظ، اوورلوڈنگ کے متعلق لیکچر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے فیصل موورز ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز، اڈہ منیجرز، ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا، جس میں انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد شہباز نے شرکاء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، محفوظ ڈرائیونگ، مسافروں کے تحفظ، اوورلوڈنگ سے اجتناب اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
