ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے نوشہرہ مائنر اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے نوشہرہ مائنر اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ضلع کونسل یاسر علی سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف امور اور تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوشہرہ مائنر اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت شہریوں کو صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں واکنگ ٹریک، بچوں کے لیے چلڈرن پلے ایریا اور دیگر تفریحی سہولیات کی فراہمی شامل ہے، جس سے شہریوں کو معیاری تفریحی ماحول میسر آئے گا اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔منصوبے کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات کو خوبصورت، فعال اور شہری ضروریات کے مطابق بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں