ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی اوعرفان علی سموں نے ضلع بھر کے تمام سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو سخت ہدایات جاری

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی اوعرفان علی سموں نے ضلع بھر کے تمام سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر مقدمات کے تمام نامکمل چالان مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے ضلع بھر کے تمام سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تفتیش کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کریں اور چالان جمع کرانے کے عمل میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تفتیش کے عمل میں بلاوجہ تاخیر اور نامکمل چالان کی وجہ سے سائلین کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او نے تنبیہ کی کہ مقررہ مدت 7 دن کے اندر زیرِ التوا مقدمات کے چالان مکمل نہ کرنے والے افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلوموں کو بروقت انصاف فراہم کرنا اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور تمام افسران اس ذمہ داری کو پوری دیانت داری اور جانفشانی سے نبھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں