رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او کا حکم پولیس کا ضلع بھر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کی سکیورٹی کا سخت معائنہ۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس افسران نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی سکیورٹی کا اچانک جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامیہ و سکیورٹی گارڈز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کی طرف سے ضلع بھر کے بینکوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں نے اپنے اپنے علاقوں کے بینکوں کے دورے کیے۔ معائنے کے دوران پولیس ٹیموں نے درج ذیل اہم امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا: ایمرجنسی الارم سسٹمز: بینکوں میں نصب ہنگامی الارم اور سکیورٹی سسٹمز کی فعالیت چیک کی گئی۔ اسلحہ اور مورچے: ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ، ان کے پاس موجود کارٹریجز اور مورچوں کی دفاعی پوزیشن کا معائنہ کیا گیا۔ دیگر حفاظتی اقدامات: سی سی ٹی وی کیمروں، داخلی و خارجی راستوں اور مجموعی حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیس افسران نے معائنے کے بعد بینکوں کی سکیورٹی نوٹ بکس میں ضروری ہدایات اور مشاہدات درج کیے، جبکہ بینک انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈز کو سکیورٹی مزید بہتر بنانے اور پائے جانے والے نقصانات کو فوری طور پر درست کرنے کے لیے موقع پر ہی آگاہ کیا گیا۔
