پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی: 2 ہزار درخواست فارم جاری

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی: 2 ہزار درخواست فارم جاری، 30 اکتوبر تک درخواستیں طلب ضلع پولیس میں کانسٹیبلان کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اب تک 2 ہزار سے زائد درخواست فارم جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں تقریباً 3 سو خواتین نے بھی فارم حاصل کر کے بھرتی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بھرتی کے خواہشمند امیدوار 30 اکتوبر تک اپنے درخواست فارم کروا سکیں گے۔ 713 سیٹوں پر ہونے والی یہ تاریخی بھرتی ضلع کے نوجوانوں کے لیے باوقار روزگار کا ایک سنہری موقع ہے۔ اس بھرتی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 45 فیصد کوٹہ کچہ (دریائی پٹی) کے نوجوانوں کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو بھی قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔ اس اہم سنگ میل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام بھرتیاں شفافیت کے ساتھ سو فیصد میرٹ پر کی جائیں گی۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ کسی سفارش کے چکر میں پڑنے کے بجائے اپنی محنت اور قابلیت پر بھروسہ کریں اور بھرتی کے عمل کے لیے بھرپور تیاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں