جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر رانا شاہد پاشا سے) وائس چیئرمین پریس کلب جلالپورجٹاں رانا شاہد پاشا نے پولیس خدمت مرکز جلالپورجٹاں کے انچارج کلیم اللہ وڑائچ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر انچارج پولیس خدمت مرکز کلیم اللہ وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے اپنانے والوں کو قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور عوامی مسائل کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
