تھانہ اے ڈویژن پولیس نے شہری کا تنازعہ حل کروا دیا 1 لاکھ 50 ہزار درخواست دہندہ کے سپرد

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے شہری کا تنازعہ حل کروا دیا 1 لاکھ 50 ہزار درخواست دہندہ کے سپرد، شہری کا اظہار تشکر۔ ایس ایچ او مزمل اسحاق اور ٹیم کا ڈی ایس پی سٹی راؤ دلشاد کی نگرانی میں عوام الناس کی خدمات کا سلسلہ جاری۔ شاہ سوار نامی شہری کی جانب سے درخواست دی گئی کہ محمد انور کے بیٹے نے اس کی رقم بلا وجہ روک رکھی ہے جو کہ وہ خرد برد کرنا چاہتا ہے جس پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے فریقین کو روبرو طلب کرتے ہوئے گفت و شنید کروائی تو محمد انور نے رقم دینا تسلیم کرتے ہوئے باہمی رضا مندی سے رقم ادا کر دی جس پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے درخواست دہندہ کردی گئی جس پر شہری نے سٹی اے ڈویژن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں