ٹریفک پولیس نیحادثات کی روک تھام کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں,پھٹہ رکشہ اور دیگر لوڈنگ گاڑیوں پرریفلیکٹرز آویزاں کر دئیے

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس نیحادثات کی روک تھام کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں,پھٹہ رکشہ اور دیگر لوڈنگ گاڑیوں پرریفلیکٹرز آویزاں کر دئیے۔ حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر، اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران، اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالیوں,پھٹہ رکشہ اور دیگر لوڈنگ گاڑیوں کے عقب میں ریفلیکٹرز آویزاں کئے۔ اس اقدام کا مقصد رات کے وقت ان گاڑیوں کی بیک لائٹ خراب یا غیر فعال ہونے کی صورت میں بھی انہیں نمایاں اور روشن بنانا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے کہا کہ ریفلیکٹرز کی تنصیب سے سڑکوں پر روڈ سیفٹی میں بہتری آئے گی اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور بروقت سلو موونگ/لوڈنگ گاڑیوں کو دیکھ سکیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی عقب بیک لائٹ خراب یا غیر فعال ہونے کی صورت میں ریفلیکٹرز ضرور لگائیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں