ہمارے گروپ کے قیام کا بنیادی اور اہم مقصد ینگ لائرز (نوجوان وکلاء) کے ساتھ پیار، اخلاق، احترام اور محبت کے رشتے کو مزید مضبوط بنانا ہے

Spread the love

رحیم یار خان
(ڈویژنل بیورو چیف
– میاں طالب حسین)
​چوہدری گروپ آف لائرز کے چیئرمین چوہدری نثار احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے گروپ کے قیام کا بنیادی اور اہم مقصد ینگ لائرز (نوجوان وکلاء) کے ساتھ پیار، اخلاق، احترام اور محبت کے رشتے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور ان کی پیشہ ورانہ رہنمائی ہماری اولین ترجیح ہے۔
​میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری نثار احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
​”میرے جتنے بھی معزز وکلاء ساتھی ہیں، وہ میرے ساتھ چٹان کی مانند مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔”
​انہوں نے مزید کہا کہ جو نوجوان وکلاء چوہدری گروپ آف لائرز سے منسلک ہو چکے ہیں یا اس کا حصہ بن رہے ہیں، انہیں ہر ممکن پیشہ ورانہ رہنمائی اور مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ گروپ کے کسی بھی ممبر کو کسی بھی قسم کا مسئلہ یا درپیش چیلنج ہوگا، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قدم سے قدم ملا کر ہر فورم پر کھڑے ہوں گے۔
​چوہدری نثار احمد ایڈوکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے گروپ میں شامل تمام معزز وکلاء کے درمیان اخلاق، پیار اور باہمی احترام کا ایک مضبوط اور پائیدار رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری گروپ آف لائرز کی بے لوث خدمات اور مثبت منشور کو دیکھتے ہوئے مزید معزز وکلاء بھی تیزی سے اس گروپ کا حصہ بن رہے ہیں، جس سے وکلاء برادری کا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں