​الیکشن جیت کر ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے دیرینہ مسائل حل کروں گا؛ ینگ وکلاء کے حقوق کے لیے پہلی میٹنگ میں اہم فیصلے ہوں گے: جام عبدالمالک ایڈوکیٹ سپریم کورٹ

Spread the love


رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف:
میاں طالب حسین)
​ ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے انتخابات 2026/2027کے سلسلے میں فرینڈز اینڈ فرینڈز گروپ اور وکلاء اتحاد لائرز گروپ کے متفقہ پینل نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ بار کے الیکشن کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے صدر جام عبدالمالک ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ کامیابی حاصل کر کے ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کروں گا۔
​تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے صدر جام عبدالمالک ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا:
​”انشاء اللہ تعالیٰ تمام معزز وکلاء بھائیوں کی حمایت اور ووٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہم بار کے درپیش مسائل کو حل کریں گے۔ خصوصاً ینگ وکلاء کے تمام مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور الیکشن کے فوراً بعد انعقاد پذیر ہونے والی پہلی ہی میٹنگ میں ینگ وکلاء کے حق میں تاریخی اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔”
​انہوں نے مزید کہا کہ:
​”میں رحیم یار خان کی دھرتی کا بیٹا ہوں، میرا خاندان اور آباؤ اجداد اسی شہر سے وابستہ ہیں۔ تمام وکلاء چاہے وہ میرے سینیئرز ہوں، دوست ہوں یا چھوٹے بھائی، ہم قدم سے قدم ملا کر بار کی بہتری، وقار اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ تمام دوست مجھے اپنا قیمتی ووٹ دیں اور مکمل سپورٹ کریں۔”
​پینل کے دیگر نمایاں رہنما اور امیدواران
​اس موقع پر پینل کے دیگر اہم رہنماؤں اور امیدواروں کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا:
​چوہدری محمد طیب چھٹہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ
​امیدوار برائے جنرل سیکرٹری: چوہدری نعمان قادر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ
​حبیب احمد پیرس ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان
​تمام وکلاء اور قائدین نے پینل کے وژن “One Team, One Vision, One Goal” اور اپنے عزم “اتحاد، پیشہ ورانہ مہارت اور پیش رفت” (Unity, Professionalism, Progress) کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں