روہی چولستان کے علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، چوری شدہ مویشی برآمد

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
رحیم یار خان: تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے روہی چولستان کے علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خمیسہ ٹاوری گینگ کے تین ملزمان سیفل گوپان، بابر گوپان اور خمیسہ ٹاوری کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ ذیشان محمود رندھاوا اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان سے چوری شدہ مویشی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان سے روہی چولستان کے رہائشیوں کے مویشی چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ اسلام گڑھ پولیس روہی چولستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے متحرک ہے۔ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں